عمران خان کا مستقبل کیسا؟منظور وسان نے بتا دیا

Aug 04, 2022 | 12:01:PM
عمران خان,مستقبل,منظور وسان,وزیرِ اعلیٰ سندھ ,پی ٹی آئی,ممنوعہ فنڈنگ کیس, الیکشن کمیشن
کیپشن: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر و پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان  نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان اور ان کی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں،عمران نیازی تقریروں اور دھمکیوں سے اب منتوں پر آ گئے ہیں۔

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا  کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھنس چکے ہیں، اب انہیں کہیں سے کلین چٹ نہیں ملے گی، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب الیکشن کمیشن کو نہیں دے سکے گی۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان کو سیاست میں جو سہولتیں میسر تھیں اب وہ بھی نہیں ملیں گی،خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کا بھی مستقبل ختم ہوتا نظر آ رہا ہے،سازشی عناصر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا