فیس بک صارفین کیلئے بڑی خبر، نیا فیچر متعارف

Apr 04, 2024 | 14:49:PM
میٹا نے دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر  ٹک ٹاک سے ملتا جلتا فیچر ’’ویڈیو پلیئر‘‘  متعارف کروا دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میٹا نے دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر  ٹک ٹاک سے ملتا جلتا فیچر ’’ویڈیو پلیئر‘‘  متعارف کروا دیا۔

دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک میں نئے ویڈیو پلیئر کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں ہر طرح کے فارمیٹس اور دورانیے کی ویڈیوز کو ایک کر دیا گیا ہے۔

یعنی طویل ویڈیوز، لائیو ویڈیوز اور ریلز (مختصر ویڈیوز) اب سے ایک ہی ویڈیو پلیئر میں دیکھی جاسکیں گی۔

اس اپ ڈیٹ ویڈیو پلیئر میں لینڈ اسکیپ ویڈیوز بھی ٹک ٹاک جیسے فل اسکرین موڈ پر اوپن ہوں گی جبکہ طویل ویڈیوز میں سلائیڈر بھی شامل ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی عرب سے عمرے کی دعوت

ٹک ٹاک میں بھی فار یو پیج پر اسکرول کرنے کے دوران لائیو، طویل اور مختصر ویڈیوز کو اسی طرح کے ویڈیو پلیئر پر دکھایا جاتا ہے۔

میٹا کی جانب سے یہ نیا فیچر سب سے پہلے امریکا اور کینیڈا میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

آنے والے مہینوں میں اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔