اداکارہ نیلم منیر کا یونیورسٹی میں ڈانس، طلبہ و طالبات ویڈیو بناتے رہے

Apr 04, 2022 | 21:23:PM
نیلم منیر، تعریف کی محتاج نہیں، سوشل میڈیا، متحرک
کیپشن: اداکارہ نیلم منیر، ڈانس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان فلم اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ، سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں, اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو اپنی نئی آنے والی پر ایک یونیورسٹی میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
 اداکارہ نیلم منیر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان شخصیات میں ہوتاہے جنہوں نے ڈرامہ اور فلموں دونوں پلیٹ فارمزپر اپنی اداکاری سے لوگوں کو اپناگروید بنایا۔خوبرواداکارہ کے ٹی ڈراموں کی بات کی جائےتو ناظرین نے ان کو کافی پسند کیا جبکہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھی سپرہٹ فلموں دیں جو کہ سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز بھی حاصل کرچکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ڈانس کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی، وائرل ویڈیو کراچی کی میڈیکل یونیورسٹی کی ہے جہاں ایک کنسٹرٹ کے دوران طلبہ کی فرمائش پر نیلم منیر نے اپنی نئی آنے والی فلم کے مشہور گانے پر ڈانس کیا۔ ویڈیو میں یاسر نواز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کہ طلبہ کی ویڈیوز بنارہے ہیں، نیلم منیر کے رقص پر میڈیکل کی طالبات اور طلبا خوب محظوظ ہوئے اور اپنے موبائل فونز میں ویڈیوز بناتے رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں بارشیں زیادہ ہونگی یا کم؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دیدی