آصفہ بھٹو زرداری کو سندھ میں سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو نواب شاہ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اس سلسلے میں اہم اجلاس نوابشاہ میں ہوا جس کے دوران ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں محکمہ آبپاشی، صحت اور ریسکیو 1122 کے افسران شریک ہوئے، اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے ہدایات دیں کہ سندھ میں داخل ہونے والے سیلابی ریلے کی کڑی نگرانی کی جائے۔
انھوں نے کہا کہ ہائی رسک علاقوں کے افراد تک فوری رسائی اولین ترجیح ہے، متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن سروسز کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :شہباز شریف سیلابی صورتحال پر فکرمند،چیئرمین این ڈی ایم اے کو چین سے فون کرکے بریفنگ لی