گلگت بلتستان : ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، 750 افراد ہسپتال پہنچ گئے

Sep 03, 2025 | 14:39:PM
گلگت بلتستان : ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، 750 افراد ہسپتال پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور 750 افراد ہسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) استور ڈاکٹر نواب احمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ کم از کم 750 افراد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ہیضے اور گیسٹرو اینٹرائٹس کے باعث ہسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر نواب احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ 750 کیسز 4 دنوں کے دوران رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم ان میں سے 90 فیصد پر قابو پا لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے صبح سے رات تک ایک ہی مریض کو 60 ڈرِپ لگائیں، جب کہ مریض کے ہسپتال سے جانے کے بعد بھی کئی ڈرِپ لگائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویتنام: یومِ آزادی پر ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ، ہر شہری کو نقد رقم کا تحفہ

خیال رہے کہ مون سون کے موسم کے دوران گلگت بلتستان شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہے، خطے میں سینکڑوں لوگ آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے۔