ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:مزید تنزلی کے بعد بابر21 اور رضوان 22 ویں نمبر پر چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے ، ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شر ما پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی 3 درجے اور محمدرضوان کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے، تنزلی کے بعد بابر 21 ویں اور محمد رضوان 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پاکستا ن کےحسن نواز 2 درجے بہتری کے بعد 32 ویں، صائم ایوب 2 درجے تنزلی کے بعد 40 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 18 درجے بہتری کے بعد 59 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے شاہین آفریدی 8 درجے بہتری کے بعد 26 ویں جب کہ حارث رؤف 4 درجے تنزلی کے بعد 28 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کےمحمد نواز 15 درجے کی بہتری کے بعد 43 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ افغانستان کےمحمد نبی ایک درجہ بہتری کےبعد دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ون ڈے رینکنگ کے مطابق زمبابوے کے سکندر رضا ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فخر زمان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی سنچری کر لی
افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبرپر، افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبرپر چلے گئے ہیں۔