وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ، جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر مکمل پابندی

Sep 03, 2025 | 11:01:AM
 وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ، جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر مکمل پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ثمرہ فاطمہ) پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلوں کی کٹائی کا کاروبار بند کروا دیا، فیصلے کے تحت جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے۔

مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کی گئی جبکہ نیلامی پر پابندی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

نیلامی کے نام پر جنگلات کے درخت کاٹ لیے جاتے تھے اور پیسہ چند جیبوں میں چلا جاتا تھا۔

جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کو حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ایندھن سمیت جنگلات کی ہر قسم کی لکڑی کی نیلامی پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مستقبل میں نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی ویڈیوز اور فوٹوز بھی دی جائیں گی۔

سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے یہ اقدام پنجاب کے جنگلات کے تحفظ اور زمین کو کٹاﺅ سے محفوظ بنانے کیلئے کیا ہے۔

 جنگلات کے تحفظ اور فروغ کے ماہرین کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے دلیرانہ فیصلہ کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔