سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،ڈالربھی سستاہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج نےنئی تاریخ رقم کردی اورانڈیکس ایک لاکھ 52 ہزارپوائنٹس کوبھی عبورکرگیا، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے،دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈانڈیکس میں891پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 976 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ویزا مدت سے زائد قیام کرنیوالے طلبہ کو برطانیہ سے نکالنے کا فیصلہ
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں 12پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 12 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 60 پیسے کا ہو گیا ہے۔