کورونا کے وار جاری،مزید 2 افراد جاں بحق

Sep 03, 2022 | 09:58:AM
کورونا , وار ،مزید 2 افراد, جاں بحق,این آئی ایچ, مثبت کیسز
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری،جان لیواوائرس سے مزید 2 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 ہزار 207 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 251 نئے مریض سامنے آ گئے۔

  موذی وائرس میں مبتلا 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔