پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرمیں بائیو میڈیکل انجینئر کی 17 اسامیوں پر 15 امیدوار کامیاب ہوئے۔
کامیاب امیدواروں میں انضمام کاظم، مزمل لطیف، اسامہ احمد، محمد احمد، حمزہ شاہد شامل ہیں۔
ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 18 اسامیوں پر 70 امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں جاویریہ، عائشہ مظہر، ارم بتول، اقرا مقدس، سدرہ عارف شامل ہیں۔
محکمہ انہار پنجاب میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 49 اسامیوں پر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
سات خواتین کی نشستیں اوپن میرٹ پر منتقل، 3 نشستیں خالی رہ گئیں، کامیاب امیدواروں میں آمنہ منیر، صفدر علی، خدیجہ فیض، محمد محسن، علی احمد شامل ہیں۔
ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں اکاؤنٹس آفیسر کی ایک اسامی کیلئے 5 امیدوار کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ ریکارڈ ،17اشیا مہنگی،12سستی
کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے کال لیٹرز پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوں گے ۔