مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ ریکارڈ ،17اشیا مہنگی،12سستی

Oct 03, 2025 | 15:25:PM
 مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ ریکارڈ ،17اشیا مہنگی،12سستی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں مہنگائی کی شرح اضافے کے بعد 4 فیصد سے اوپر چلی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 19 اشیاء مہنگی ہوئیں اور 12کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.07 فیصد ہوگئی ہے۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر46.44 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ پیٹرول 1.72 اور ہائی سپیڈ ڈیزل 1.45 فیصد مہنگا ہوا، لہسن 1.41 اور پیاز 1.22 فیصد مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ گھی، بیف، مٹن، دہی اور سگریٹس سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایک ہفتے میں چکن 7.96 اور کیلے 0.78 فیصد سستے ہوئے، دالیں، آلو، کوکنگ آئل اور ایل پی جی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔