جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Oct 03, 2025 | 15:08:PM
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے  شبلی فراز ، میجر (ر) طاہر صادق اور علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ایک بار پھر لیٹر جاری کیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

مراد سعید اور حماد اظہر مقدمہ میں اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں۔

پی ٹی آئی ر ہنماؤں کے تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 153 میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگا اسکے خلاف ایکشن ہوگا: طلال چوہدری

تحریک انصاف کے ر ہنماوں کیخلاف اے ٹی سی میں بانی پی ٹی آئی کی پیشی پر توڑ پھوڑ کا الزام ہے۔