نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگا اسکے خلاف ایکشن ہوگا: طلال چوہدری

Oct 03, 2025 | 14:59:PM
نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگا اسکے خلاف ایکشن ہوگا: طلال چوہدری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہےکہ اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہو گا اس کے خلاف ایکشن ہو گا۔ 

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نیشنل پریس کلب واقعے پر صحافیوں نے ایوان سے واک آوٹ کیا، پارلیمنٹ صحافیوں کے بغیر نامکمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، کل وزیرداخلہ کے حکم پر پریس کلب گیا اور وہاں ہونے والے واقعے پر ہم نے غیر مشروط معافی مانگی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر صحافیوں سے بات چیت کی اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ  نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔ 

دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نےکہا کہ پریس کلبز صحافت کے ’ایوان‘ ہیں، ان کے تقدس کو پامال کرنا نہایت افسوسناک ہے، پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دینے والےکسی صحافی پر تشدد کا کوئی جواز قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ویتنام: سمندری طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی، 51 افراد ہلاک، 2لاکھ سے زائد گھر متاثر

انہوں نےکہا کہ  اسلام آباد پریس کلب واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ اچھا اقدام ہے تاہم یہ محض جذبات ٹھنڈا کرنے کی رسمی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، ایسے اقدامات کی مستقل روک تھام کا ٹھوس انتظام نہایت ضروری ہے، غیر ذمہ داری اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کا تعین کرکے انہیں سزا ملنی چاہیے، تحقیقات کو شفاف رکھتے ہوئے صحافی تنظیموں کو بھی شریک رکھا جائے۔