بیل نے اے ٹی ایم بوتھ کو گھر بنا لیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں ’بیل‘ نے اے ٹی ایم بوتھ کو مسکن بنالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جب گرمی کی شدت بڑھتی ہے تو انسان اے سی، کولر یا پنکھے میں پرسکون رہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن سڑکوں پر جانوروں کے لیے چلچلاتی دھوپ سے بچنا اتنا آسان نہیں ہے۔
اترپردیش کے اٹاوہ میں بیل گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں جاکر بیٹھ گیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیل اے ٹی ایم بوتھ میں مزے سے بیٹھا ہوا ہے اور لوگ پیسے نکالنے کے لیے اس کے باہر نکلنے کا انتظار کررہے ہیں۔
واقعے کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’انتخابات میں ابھی دو سال باقی ہیں، اس وقت تک انہیں مزہ کرنے دیں اس کے مودی کی گارنٹی بہرحال آئے گی۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ انکا کھاتا کھلواؤ، کم از کم بیلنس 25 ہزار روپے والا ہو۔