بجلی چوری اور بوسیدہ سسٹم،لیسکوکوچھ ماہ کے دوران 13 ارب کانقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہدسپراء) لیسکو کے سسٹم سے اربوں روپے کی بجلی غائب ہونے کا انکشاف ہوگیا۔
بجلی چوری اور بوسیدہ سسٹم کی وجہ سے چھ ماہ کے دوران کمپنی کو 13 ارب روپے کا خسارا برداشت کرنا پڑا،لیسکو کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن سسٹم سے اربوں روپے کی بجلی غائب ہو گئی۔
دستاویزات کے مطابق بجلی چوری اور بوسیدہ سسٹم کی وجہ سے ایک ارب انہتر کروڑ یونٹس غائب ہوئے جس کی وجہ سے لیسکو کو تقریبا ً 13 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
دستاویزات کے مطابق لیسکو کو ٹیکنیکل اور ایڈمنسٹریٹو لائن لاسز کی مد میں اربوں روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا،کمپنی کی چھ ماہ کے دوران لائن لاسز کی شرح بارہ اعشاریہ تین آٹھ فیصد تک ریکارڈ کی گئی.
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی سمیت 19 ملزمان کی ضمانت منظور
لیسکو نے سی پی پی اے سے 13724 ملین یونٹس کی خریداری کی،خریداری کے بعد 12026 ملین یونٹس فروخت کئے جا سکے۔