انسداد ڈینگی پروگرام سربراہ سے محروم

Oct 03, 2022 | 18:31:PM
انسداد ڈینگی, پروگرام ,سربراہ , محروم,ٹی بی
کیپشن: ڈینگی روک تھام کے حوالے سے سپرے کیا جا رہا ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری )ڈینگی روک تھام کا صوبائی پروگرام مستقل سربراہ سے محروم،ڈینگی و دیگر وبائی امراض کی روک تھام کے پروگرام کیلئے سربراہ کا عہدہ  تاحال خالی پڑا ہے۔

ڈینگی روک تھام پروگرام کا سربراہ نہ ہونے سے وبا ءکیخلاف موثر پلاننگ کا فقدان،پی ٹی آئی سرکار کی عدم توجہی سے ماں بچہ صحت پروگرام کے سربراہ کا عہدہ خالی،بلڈ پریشر، شوگر سمیت غیر متعدی امراض کی روک تھام کے شعبے کا مستقل سربراہ نہیں ہے،ٹی بی کنٹرول پروگرام کے سربراہ کا عہدہ بھی خالی ہے،پی ٹی آئی سرکار کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے صحت عامہ کے اہم ترین امورمتاثر ہونے لگے۔