استنبول،اسحاق ڈار کی غزہ پر اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت، ترک وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیراعظم نے اعرب و اسلامی وزرائے خارجہ کیساتھ ملکر غزہ میں مستقل جنگ بندی اور پائیدار امن کیلئے لائحہ عمل پر غور کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے استنبول میں دیگر عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے ساتھ مل کر غزہ میں مستقل جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا, ان راہنماؤں نے مشترکہ طور پر فلسطینیوں کے لیے فوری انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب حکان فدان سے بھی استنبول میں ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق طاہر اندرابی کےمطابق ان راہنماوں نے اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی،انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے انخلا کا مطالبہ کیا، اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دیا, پاکستان نے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا کہ فلسطین کا ایک آزاد، قابلِ عمل اور متصل ریاست کے طور پر قیام عمل میں لایا جائے، 1967ء سے پیشگی سرحدوں پر مبنی ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، اقوامِ متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں میں یہی موقف اپنایا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب حکان فدان سے استنبول میں ملاقات، ملاقات وزرائے خارجہ کی غزہ پر وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کے مثبت تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں غزہ میں پائیدار امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا،دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا،علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر علی پرویز سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی کی ملاقات