وفاقی وزیر علی پرویز سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر علی پرویز ملک سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے ملاقات کی۔
اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان نے کہا کہ کریٹیکل منلرز، توانائی، قابل تجدید انرجی اور زراعت میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مواقع ہیں۔
کینیڈین ہائی کمشنر کے مطابق کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کامیابی سے ریکو ڈک پر کام کر رہی ہے،علی پرویز ملک نے کہا کہ ریکو ڈیق منصوبہ پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، ریکوڈک پاکستان کی کان کنی میں نئے معیار سیٹ کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریکو ڈک سے متصلہ علاقوں میں متعدد دیگر منصوبوں میں بھی بہترین مواقع موجود ہیں، کینیڈا کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور صوبہ کھنڈرات چھوڑ کرگئے ؛فیصل کریم کنڈی