علی امین گنڈاپور صوبہ کھنڈرات چھوڑ کرگئے ؛فیصل کریم کنڈی

Nov 03, 2025 | 19:32:PM
علی امین گنڈاپور صوبہ کھنڈرات چھوڑ کرگئے ؛فیصل کریم کنڈی
کیپشن: گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(منظور حسین)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور صوبہ کھنڈرات چھوڑ کرگئے ہیں۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کاکہناتھا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سرکاری اطلاعات نہیں،ہر ایک کی جیب میں اپنا مسودہ ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ میں نے بار بار کہاکہ میں صوبے اور مرکزی کے درمیان پل کا کردار ادا کررہاہوں۔علی امین گنڈاپور نے مجھے پی ٹی آئی ورکر سمجھ رکھاتھا۔

گورنر خیبرپختونخوا کاکہناتھا کہ سابق وزیراعلیٰ صوبے کو دہشت گردی اور کرپشن کے تحفہ دے کر گئے،سابق وزیراعلیٰ نے موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیلئے بڑے مسائل چھوڑے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ وزیراعلیٰ نئے ہیں انہیں اصلاحات کے لئے وقت دینا چاہیئے ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عہدہ کسی کی جائیداد نہیں،پارٹی کی امانت ہے۔مرکز و صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔

ان کاکہناتھا کہ سابق وزیرِاعلیٰ نے صوبہ تباہ حالی کی حالت میں چھوڑا ہے۔ معلوم نہیں کہ میرے شہر کے وزیر اعلیٰ کو کیوں نکالا گیا، کیا وہ میر جعفر اور میر صادق کا کردار کررہے تھے ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ صوبے کی ترقی کیلئے سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں۔ وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ کا وعدہ کیا ہے، امید ہے جلد عملی ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے سردیوں کی نوید سنا دی