تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے سردیوں کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق منگل کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع چترال، دیر ، سوات، کوہستان، مالم جبہ، کالام، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور،بٹگرام ،کوہستان، پشاور، صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ ، کوہاٹ ، ہنگو،کرک ،باجوڑ،خیبر،اورکزئی ،کرم اور وزیرستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوم اقبال پر عام تعطیل؟ بڑی خبر آ گئی
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے ۔ تاہم راولپنڈی، اٹک، جہلم، منگلہ ،چکوال،تلہ گنگ، میانوالی،خوشاب،وزیرآباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخو پورہ اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔اس دوران تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 03 ،اسکردو منفی 02، بابوسر اور زیارت میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی