اس سال 9 نومبر کو تعطیل نہیں ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہر سال یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو عام تعطیل دی جاتی ہے تاہم اس بار پاکستانی عوام تعطیل سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کی یاد میں یومِ اقبال منایا جاتا ہے، تاہم اس بار شہری عام تعطیل سے مستفید نہیں ہو سکیں گے،وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ عام تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں یومِ اقبال کو تعطیل کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، مگر چونکہ اس سال یہ دن اتوار کو پڑ رہا ہے، اس لئے کوئی اضافی چھٹی نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’’پھر نہ کہنا خبر نہیں ہوئی‘‘اگلا ماہ انتہائی اہم,سونا فی تولہ کتنے کا ہو جائےگا؟ حیران کن خبر سامنے آ گئی
خیال رہے کہ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ برصغیر کے ممتاز فلسفی، شاعر اور مفکر تھے جنہوں نے تحریکِ پاکستان میں فکری رہنمائی فراہم کی۔
ہر سال اس دن ملک بھر میں یادگاری تقریبات، مشاعرے اور تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں جن میں اقبال کے نظریات، فلسفہ خودی اور قومی بیداری کے پیغام کو اجاگر کیا جاتا ہے۔