معلوم نہیں میرےشہر کےوزیراعلی کوکیوں نکالا؟گورنرخیبرپختونخوا

علی امین گنڈاپور صوبہ کھنڈرات چھوڑ کرگئے;گورنرخیبر پختونخوا

Nov 03, 2025 | 18:20:PM
معلوم نہیں میرےشہر کےوزیراعلی کوکیوں نکالا؟گورنرخیبرپختونخوا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسین) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ میرے شہر کے وزیر اعلی کو کیوں نکلا،کیا وہ میر جعفر اور میر صادق کا کردار کررہے رہے تھے؟

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے مجھے پی ٹی آئی ورکر سمجھ رکھاتھا،میں نے بار بار کہاکہ میں صوبے اور مرکزی کے درمیان پل کا کردار ادا کررہاہوں،ان کا کہنا تھا کہ عہدہ کسی کی جائیداد نہیں،پارٹی کی امانت ہے،مرکز و صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔

 انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپورصوبہ کھنڈرات چھوڑ کرگئے،علی امین صوبے کو دہشت گردی اور کرپشن کے تحفہ لے کر گئے،گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِاعلیٰ نے صوبہ تباہ حالی کی حالت میں چھوڑا ہے،سابق وزیراعلی موجودہ وزیراعلی سہیل آفریدی کو بڑے مسائل چھوڑگئے  ہیں،وزیراعلی نئے ہیں،انہیں اصلاحات کے لئے وقت دینا چاہیئے ،صوبے کی ترقی کے لیے سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں،وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ کا وعدہ کیا ہے، امید ہے جلد عملی ہوگا۔  

فیصل کریم کنڈی کا مزیدکہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سرکاری اطلاعات نہیں،ہر ایک کے جیب میں اپنا مسودہ ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ اس سال 9 نومبر کو تعطیل نہیں ہو گی