بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ارشاد قریشی )بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئےچھ وکلاء رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، حامد خان اور سردار لطیف کھوسہ کے نام شامل ہیں۔
سلمان اکرم راجہ، سینٹر علی ظفر اور مشال یوسفزئی کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کے ساتویں بار وارنٹ گرفتاری جاری
پی ٹی آئی رہنما کل بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے،اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئے گی ۔