اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ، انتظامیہ نے 39 شرائط رکھ دیں

Nov 03, 2022 | 11:40:AM
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ، انتظامیہ نے 39 شرائط رکھ دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف سے جلسے کی اجازت کے لیے بیان حلفی طلب کرلیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بیان حلفی میں 39 شرائط درج ہیں، بیان حلفی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط سے ہونا چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیے: لانگ مارچ، مسلح اہلکار تعینات کرنے کی اجازت طلب،آئی جی اسلام آبادحرکت میں آ گئے

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت صرف ایک دن کے لیے ہو گی، اسٹیج پر 12 افراد کون ہوں گے، انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔

انتظامیہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہوگا، جلسے میں مذہب سے متعلق بیان بازی سے گریز کرنا ہوگا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جلسے میں کسی قسم کا اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، منتظمین یقینی بنائیں جلسے میں قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہیں ہوگا۔