لانگ مارچ، مسلح اہلکار تعینات کرنے کی اجازت طلب، آئی جی اسلام آباد حرکت میں آگئے

Nov 03, 2022 | 09:18:AM
لانگ مارچ: اسلام آباد پولیس کی جانب سے مسلح اہلکار تعینات کرنے کی اجازت طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد پر مسلح اہلکار تعینات کرنے کی منظوری طلب کرلی۔

آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا کہ لانگ مارچ میں مسلح جتھوں سے نمٹنے کیلئے کوئیک ریسپانس فورس (کیو آر ایف) تعینات کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: حقیقی آزادی کیلئے نکلے ’انقلابی‘ ناشتے پر لڑ پڑے

آئی جی اسلام آباد پولیس نے لکھا کہ لانگ مارچ پر انسداد دہشتگردی اسکواڈ تعینات کرنے کی بھی اجازت دی جائے، مارچ کے شرکاء کی فورس پر فائرنگ کی صورت میں کیو آر ایف فوری حرکت میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مسلح اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست علی امین گنڈاپور اور کامران بنگش کے بیانات کی روشنی میں کی گئی ہے،آئی جی اسلام آباد کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ پر انسداد دہشتگردی اسکواڈ تعینات کرنے کی بھی اجازت دی جائے، جو مارچ سے کچھ فاصلے پر تعینات ہوگی۔