حقیقی آزادی کیلئے نکلے ’انقلابی‘ ناشتے پر لڑ پڑے

عمران خان کا لانگ مارچ  اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے،اب تک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے

Nov 02, 2022 | 15:51:PM
حقیقی آزادی مارچ,24 نیوز,وفاقی حکومت,لانگ مارچ, عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گوجرانوالہ(زاہد رانا)حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء ناشتے پر لڑ پڑے،لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ میں عمران خان کے کارکن ناشتے کی میز پر گھتم گھتا ہوگئے،کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکوں کھونسوں اور لاٹھیوں کاازادانہ استعمال کیا ،تحریک انصاف کے کارکن ایک دوسرے سے  پراٹھا حلوہ اور انڈے چھیننے پر دست گریباں ہوئے ۔موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤکروادیا۔

ضرور پڑھیں : عمران خان کا لانگ مارچ خونی ہوگیا، ایک اور نوجوان کی جان لے لی ، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی

یاد رہے عمران خان کا لانگ مارچ  اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے،اب تک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ڈمپر کے نیچے والے نوجوان کی ہلاکت پر موقع پر موجود شہریوں نے ڈمپر پر لگی پینا فلیکس پھاڑ دی اور ڈنڈے برسائے۔ ساتھ ساتھ ہی شہریوں نے پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بازی کی اور لانگ مارچ نامنظور کے نعرے لگائے۔

 خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے شروع کیے گئے اس لانگ مارچ کے دوران یہ چوتھی ہلاکت ہے۔ عمران خان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں، سوال صرف یہ ہےکہ آیا یہ بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟