عمران خان کا لانگ مارچ خونی ہوگیا، ایک اور نوجوان کی جان لے لی ، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی

Nov 02, 2022 | 14:05:PM
گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر لانگ مارچ میں شامل ڈمپر کی ٹکر، نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عمران خان کا لانگ مارچ خونی ہوگیا، ایک اور نوجوان کی جان لے لی ، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شامل ڈمپر نے گوجرانوالہ بائی پاس پر دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ٹکر ماری جس سے ایک نوجوان موقع پر ہی دم ٹوڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔تاحال جاں بحق اور زخمی نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: خاتون صحافی صدف نعیم کو سپردخاک کر دیا گیا

موقع پر موجود شہریوں نے ڈمپر پر لگی پینا فلیکس پھاڑ دی اور ڈنڈے برسائے۔ ساتھ ساتھ ہی شہریوں نے پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بازی کی اور لانگ مارچ نامنظور کے نعرے لگائے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے شروع کیے گئے اس لانگ مارچ کے دوران یہ چوتھی ہلاکت ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں، سوال صرف یہ ہےکہ آیا یہ بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟