دریائے چناب میں پانی کی کمی ، پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دریائے چناب میں پانی کی آمد میں نمایاں کمی پر پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق مرالہ کے مقام پر پانی کی کمی سندھ طاس معاہدہ کی شقوں سے مطابقت نہیں رکھتی اور اس حوالے سے بھارت کی جانب سے خلاف ورزی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے اپنے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کرتے ہوئے مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں اچانک کمی کی تفصیلات طلب کی ہیں اور اس معاملے پر وضاحت مانگی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی کی گئی ہے، جس کے باعث صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔
واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 11 ہزار 900 کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد کم ہو کر 9 ہزار کیوسک رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع