آسٹریلیا میں انتخابات، لیبر پارٹی نے میدان مار لیا

May 03, 2025 | 21:24:PM
آسٹریلیا میں انتخابات، لیبر پارٹی نے میدان مار لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی۔
لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار 3سالہ مدت کے لیےوزیراعظم منتخب ہوگئے جو 21 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے،آسٹریلوی الیکشن کمیشن کے مطابق بائیں بازو کی حکمران جماعت لیبر پارٹی نے 70 نشستیں حاصل کیں جب کہ قدامت پسند اپوزیشن اتحاد کو صرف 24 نشستیں ملیں،حکومت بنانے کیلئے 76نشستیں درکا ر ہیں ۔
اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کرلیا۔
اپوزیشن جماعت کے پیٹرڈٹن نے وزیراعظم انتھونی البانیز کو فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی، اپوزیشن لیڈر پیٹرڈٹن نے کہا ہم انتخابی مہم میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے جتنی درکار تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ کا24 گھنٹے میں خاتمہ،بات طنزیہ انداز میں کی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ مکر گئے