وزارت اطلاعات نےبھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کروایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بھارت کے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے آج اور کل پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کروایا گیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق دورے کا مقصد بھارت کے خیالی دہشت گردی کے کیمپس کے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشتگردوں کےمبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کے ان علاقوں کے دورے کے دوران ان مقامات پر لے جایا جائے گا جنکا جھوٹا پروپیگنڈا بھارت کرتا ہے اور حقائق سے آگاہ کیا جائے،پاکستان پوری دنیا میں کسی بھی طرح کی دہشتگردی اور دہشتگردانہ اقدامات کی حمایت نہیں کرتا،پاکستان پر بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ٹیوب ویلز سولرائزیشن منصوبہ ، کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنائے گا، اسحاق ڈار