شاہ رخ خان کی مداح کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل

May 03, 2023 | 21:18:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی  ائیرپورٹ پر سیلفی لینےوالے مداح کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل ہو گئی، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق شاہ رخ خان مقبوضہ کشمیر سے شوٹنگ مکمل کر کے واپس ممبئی پہنچے تھے کہ ائیرپورٹ سے باہر نکلے تو ایک مداح نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر شاہ رخ خان نے غصے میں مداح کا ہاتھ جھٹکتے ہوئے انہیں پیچھے دھکیل دیا اور آگے بڑھتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی صارفین نے شاہ رخ خان کو آڑے ہا تھوں لے لیا اور تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ" شاہ رخ خان سے ایسے رویے کی امید نہیں تھی"۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے شاہ رخ کے رویے کو شاک قرار دیتے ہوئے کہا کہ" جس قسم کی شاہ رخ اپنے انٹرویوز میں باتیں کرتے ہیں یہ اس کے بالکل برعکس تھا"۔