سونم باجوہ بالی ووڈ میں رائج اقرباپروری پر کھل کر بول پڑیں

May 03, 2023 | 20:58:PM
سونم باجوہ بالی ووڈ میں رائج اقرباپروری پر کھل کر بول پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجابی ، تیلگو اور تامل فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ بالی ووڈ میں رائج اقرباپروری پر کھل کر بول پڑیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونم باجوہ پنجابی فلم انڈسٹری ایک جانا پہچانا نام ہے۔ اداکار اپنی گلیمرس شخصیت کے علاوہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کے لیے بھی جانی جاتی ہیں، سونم باجوہ اس وقت اپنی آنے والی نئی فلم" گوڈے گوڈے چا" کی تیاری میں مصروف ہیں۔

وہیں ادکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو سے سب کی توجہ اپنی طرف مبزول کرلی۔انہوں نےانٹرویو میں بالی ووڈ میں رائج  اقرباپروری سے متعلق  کھل کر بات کی۔

انہوں نے ہندی فلموں سے دوری کی وجہ پر بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ" سارہ علی خان اور اننیا پانڈے جیسے سٹار کڈز کو کرن جوہر جیسے فلم سازوں تک باآسانی اور براہ راست رسائی حاصل ہوتی ہے"۔انہوں نے کہا کہ "وہ جب چاہیں ان کے گھر جاکر ان سے بات کرسکتے ہیں آڈیشن دے سکتے ہیں، اگر مجھے یہ سہولت ہوتی تو میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا حصہ ہوتی۔"

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ "بالی ووڈ میں ان کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا اسے دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے"۔