پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں

May 03, 2023 | 14:59:PM
پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ زمرد خان کا کینسر کے باعث انتقال ہو گیا۔ 

پشتو، اردو اور پنجابی زبان کی مشترکہ اداکارہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی نمازِ جنازہ کب ادا ہو گی ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ اداکارہ طویل عرصے سے کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑ رہی تھیں اور آخر کار جان کی بازی ہار گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: نور بخاری کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اداکارہ نے پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں۔ اداکارہ زمرد خان پنجابی، اردو اور پشتو فلموں کے علاوہ سٹیج پر بھی کافی راج کر چکی ہیں۔ انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی بہت سی اچھی اور قابل تعریف فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ان کی لازوال اداکاری کے باعث ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ کی بیٹی پریا خان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ انکی والدہ کو کینسر ہے اور ڈاکٹرز نے ان کو لاعلاج قرار دے دیا ہے۔