پنڈ دادنخان: معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 8 سالہ بچہ جاں بحق

May 03, 2023 | 09:30:AM
پنڈ دادنخان: معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 8 سالہ بچہ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر کیانی) جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں دو گروپوں کے مابین معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس دوران گلی میں کھیلتا 8 سالہ بچہ فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ بچے کی میت کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ساہیوال، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

اس واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ بھی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جن کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔