مبینہ پولیس مقابلہ، 2 بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 نوجوان جاں بحق

May 03, 2023 | 01:01:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اختر مجاز)میانوالی کے علاقے بانگی خیل میں پولیس کی جانب سے مبینہ پولیس مقابلہ سامنے آ یا ہے، جس میں 2 سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کےمطابق ساتو خیل میں پولیس فائرنگ سے 3 نوجوان جانبحق ہوگئے  ہیں، جانبحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی اور 1 کزن شامل ہے،  مرنے والوں میں جماعت اسلامی کے امیر عارف خٹک کے 2 بھتیجے اور 1 بھانجا ہے،   سگے بھائیوں میں 1 کلاس نہم اور دوسرا کلاس دہم کا طالب علم تھا، خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس نے راستے سے گزرتے ہوئے مقتولین پر فائرنگ کی جس سے تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔