ٹیسلا کے بعد جرمن کمپنی نے الیکٹرک گاڑیوں کے ماڈلز متعارف کرا دیئے

May 03, 2023 | 00:11:AM
ٹیسلا کے بعد جرمن کمپنی نے الیکٹرک گاڑیوں کے ماڈلز متعارف کرا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پوری دنیا میں لوگ پیٹرول اور ڈیزل سے پیدا ہونے والی آلودگی اور اس پر آنے والے بے انتہا اخراجات سے تنگ ہیں اور  اس کے متبادل سستے اور آلودگی سے پاک ذریعہ کی بات کی جائے تو وہ صرف الیکٹرک گاڑیاں ہی ہیں ، امریکی تاجرایلون مسک کی ٹیسلانے الیکٹرک کارز کے کچھ ماڈلز امریکہ میں متعارف کروائے،  وہیں ہارون ایس خان کی جرمن کمپنی ’’سانسو‘‘(SANSO )نے دنیا بھر کے صارفین کے لئے نت نئے الیکٹرک کارز کے ماڈلز متعارف کروا دیئے ہیں، جرمن کارز کا شمار دنیا کی بہترین گاڑیوں میں ہوتا ہے، سانسو نے اپنی الیکٹرک کارز کے ماڈلز  ’’سانسو ایس ، سانسو ای ، سانسو ایم اور سانسو آئی ‘‘صارفین کی سیفٹی، کمفورٹ،سفری سہولت، سپیڈ، جدید سمارٹ فیچرز، الیکٹرک چارجنگ اور سمارٹ سولوشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید   آرٹی فیشل انٹیلی الیکٹرک کار ٹیکنالوجی  کی مدد سے خوبصورت اور پائیدار کارز لانچ کی ہیں جو ہر طرح کے صارفین کی ضرورت کو پورا کرتی ہیں ،پھر چاہے آپکی ضرورت ایک 7 سیٹر SUV 4x4 wheeler کی ہو، 5 سیٹر لگژری سیڈان ہو، 5 سیٹر نارمل سیڈان کی ہو یا ایک چھوٹی فیملی کے لئے 4 سیٹر  compac car کی ہو ۔ 
SANSOاپنی جدید سمارٹ الیکٹرک گاڑیوں کیساتھ TESLA اور دیکر کمپنیوں کو پوری ٹکر اور صارفین کو سہولیات دینے کو تیار ہے،  SANSO اپنے Go Green With Sanso On Your Pocket & To Your Climate کے عزم پر چلتے ہوئے کام کر رہی ہے جس سے صارفین کی سہولت و آسانی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور الیکٹرک آٹوموبائل انڈسٹری کے فروغ میں ایک نیا باب شامل ہوگا جو دینا بھر سمیت پاکستان کے لئے بھی ایم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Sanso I ( ایس یو وی)

Sanso I  میں 400 واٹ پاور  ہے جو کہ صرف 4.7 سیکنڈ میں 100 کی اسپیڈ پکڑ لیتی ہے اور  200 کلو کلو میٹر  تک جاتی ہے۔ اور اس میں 100کلو وواٹ کی بیٹری ہوتی ہے۔سانسو آئی 48 منٹ میں 80 فیصد تک بیٹری کو چارج کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں 6 ائیر بیگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں اینٹی تھیف سسسٹم بھی موجود ہے جو گاڑی کو چوری سے بچاتی ہے۔ یہ 5 دروازوں کیساتھ 7 سیٹوں پر شامل ہوتی ہے۔  اس کے علاوہ ارٹیلی کا استعمال بھی کیا گیا ہے جس کی موجودگی سے آپ ہروقت الرٹ رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں 15 انچ کی ایل سی ڈی دی گئی ہے اور الیرم کیلئے  ایلومینیم کا استعمال کیا گیا ہے۔

Sanso M ( سیڈان)

 Sanso M کی بات کریں تو اس میں 360 کلوواٹ پاور  ہے جو 4.8 اسکینڈ میں 100 کلو میٹر پر گھنٹہ کی اسپیڈ پکڑ لیتی ہے اور  185کلو میٹر کی اسپیڈ تک جاتی ہے اور اس میں 80کلو وواٹ کی بیٹری ہوتی ہے۔سانسو آئی 40منٹ میں 80 فیصد تک بیٹری کو چارج کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں 6 ائیر بیگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں اینٹی تھیف سسٹم بھی موجود ہے جو گاڑی کو چوری سے بچاتی ہے۔یہ 4دروازوں کیساتھ 4سیٹوں پر شامل ہوتی ہے۔  اس کے علاوہ اس میں پینور گلاس روف دی گئی ہے جو کہ صارفین کے سفر کو مزید دلچسپ بناتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 12انچ کی ایل سی ڈی دی گئی ہے اور الیرم کیلئے  ایلومینیم کا استعمال کیا گیا ہے۔

Sanso E (سیڈان)

Sanso E کی بات کریں تو اس میں 320 کلو واٹ پاور  ہے جو 170کلومیٹر کی اسپیڈ تک چلتی ہے اور 0سے 100 کی اسپیڈ صرف 4.9 اسکینڈ میں کر لیتی ہے۔ اس میں37.5کلو وواٹ کی بیٹری ہوتی ہے۔سانسو آئی 40منٹ میں 80 فیصد تک بیٹری کو چارج کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں 4ائیر بیگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں اینٹی تھیف سسٹیم بھی موجود ہے جو گاڑی کو چوری سے بچاتی ہے۔ یہ 4دروازوں کیساتھ5سیٹوں پر شامل ہوتی ہے۔  اس کے علاوہ اس میں 12انچ کی ایل سی ڈی دی گئی ہے اور الیرم کیلئے  ایلومینیم کا استعمال کیا گیا ہے۔

Sanso S Solar  (چھوٹی کار)

Sanso S Solar  سینسو کی چھوٹی کار ہے جو کہ 4 دروازوں کیساتھ 5سیٹوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ جو کہ 60کی اسپیڈ تک چلتی ہے  اور  اسکی کروس رینج 130 کلو میٹر ہے۔سانسو آئی 30 منٹ میں 80 فیصد تک بیٹری کو چارج کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں ائیربیگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں اینٹی تھیف سسٹیم بھی موجود ہے جو گاڑی کو چوری سے بچاتی ہے۔  اس کے علاوہ اس میں 12انچ کی ایل سی ڈی دی گئی ہے۔