گورنر پنجاب نے وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات کو’’ تحفہ‘‘ بھجوا دیا

May 03, 2022 | 16:00:PM
گورنر پنجاب نے وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات کو’’ تحفہ‘‘ بھجوا دیا
کیپشن: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو آئین پاکستان کی کتاب کا تحفہ بھجوا دیا ہے۔

 گورنر پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین پڑھے بغیر احمقانہ بیان دینے والے لیڈروں کو کتاب کا تحفہ بھیجا ہے،رہنما آئین پڑھے بغیر بلا وجہ غصہ کر رہے ہیں۔اس کےعلاوہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو بھی آئین پاکستان کی کتاب کا تحفہ بھجوادیا ۔

یہ بھی پڑھیںاسلام آباد مارچ کی تیاریاں۔ تاریخ کا اعلان کب ہو گا۔۔؟ عمران خان نے آخر کار بتا دیا