لاہور کو پھر سے شہباز شریف دور کا شہر بنائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب

May 03, 2022 | 12:39:PM
حمزہ شہباز، فائل فوٹو
کیپشن: حمزہ شہباز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسے کام کرنے ہیں کہ اللّٰہ کی مخلوق کی بھلائی ہو، شہر لاہور میں غریب آدمی کیلئے کمیٹیاں بناؤں گا، نیت صاف ہو تو اللہ تعالیٰ راستے بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے حکومت میں جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

جاتی امرا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ نااہل حکومت نے لاہور شہر کو کچرا کنڈی بنادیا ہے، ہم انشا اللّٰہ لاہور کو پھر سے شہباز شریف دور کا شہر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اللّٰہ نے آج وقت بدلا، کارکنوں کی قربانیاں رنگ لائیں، عید پر نادار اور مستحق لوگوں کا خاص خیال رکھیں۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ غریب کے بچے کے پاس آج بھی کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں، عوام مہنگائی کے ہاتھوں بے حال ہیں، سابق وزیر اعظم عمران نیازی نے قوم کیلئے کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:    شیخ رشیدرات کو کس سے ملنے گئے؟حقیقت سامنے آ گئی