20 سے زائد خواتین کیساتھ زیادتی کرنےوالا ملزم گرفتار

May 03, 2021 | 22:40:PM
20 سے زائد خواتین کیساتھ زیادتی کرنےوالا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد پولیس نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی اورسنیچنگ کرنے والے خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی رورل اسلام آباد رانا عبدالوہاب نے تھانہ کورال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم جھاڑیوں میں تاک لگائے بیٹھا رہتا موقع ملتے ہی اکیلی خاتون کو اسلحہ کی نوک پر جنگل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتا اور قیمتی اشیا لوٹ لیتا شاطر ملزم مزاحمت کرنے والی خواتین کو بیہوش کرنے کیلئے کلوروفل کے مدد سے بیہوش بھی کردیتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے جس کے خلاف درج شدہ مقدمات کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ڈی آئی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے کارروائی کرنے پر تھانہ کورال پولیس کو انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے عوام کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا