منی پھر بدنا م ہو گئی۔۔

May 03, 2021 | 20:23:PM
منی پھر بدنا م ہو گئی۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھا رت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر گزشتہ سال کے ریکارڈ کو توڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ہر دن ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ مہاراشٹر میں بھی حالات انتہائی خراب ہوتے جارہے ہیں ، اس لئے یہاں سختی بھی زیادہ برتی جارہی ہے۔ لوگوں سے جب تک ضروری نہ ہو ، گھر سے باہر نہیں نکلنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ اسی درمیان بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کو فو ٹو گرافر نے گھومتے ہوئے دیکھ لیا اور ان کی تصاویر کلک کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ملائیکہ اروڑہ ممبئی میں اپنے گھر کے باہر پیٹ ڈاگ کیسپر کو گھمانے کیلئے باہر نکلی تھیں۔ اسی دوران فوٹوگرافر کی نظر ان پر پڑگئی اور انہیں کیمرے میں قید کرلیا۔ ملائیکہ بلیک کلر کے ہاف پینٹ اور سفید کلر کی ٹی شرٹ میں تھیں۔ اس دوران اداکارہ نے لیک کلر کا ماسک بھی لگایا ہوا تھا۔ 


ملائیکہ کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہونے لگی۔ لوگ انہیں لاک ڈاون کے درمیان باہر نکلنے پر جم کر ٹرول کرنے لگے۔ 


 لوگوں کا کہنا ہے کہ جب ممبئی میں گھر سے ضروری  کا م ہونے پر ہی نکلنے کیلئے کہا گیا ہے تو کتا گھمانا اتنا ضروری کیوں ہے؟


چھئیاں چھئیاں سے لے کر منی بدنام ہوئی اور انارکلی ڈسکو چلی جیسے گانوں سے دھوم مچانے والی ملائیکہ آج مشہور بالی ووڈ سلیبریٹی ہیں۔ 

 ملائیکہ اپنی فٹنس کے ویڈیوز بھی شیئر کرکے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ نیز وہ اپنی بولڈ اور بکنی تصاویر کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔پرنٹڈ بکنی میں ملائیکہ اروڑہ کافی خوبصورت اور گلیمرس نظر آرہی ہیں۔ 


ملائیکہ اوڑوہ کی اس تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچایا ہے۔


ملائیکہ اروڑہ کی اس بولڈ تصویر کو بھی ان کے مدا حو ں نے کافی پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بار بار ناکامی کے باعث خودکشی کا سوچتی تھی۔۔نامور اداکارہ کا انکشاف