بار بار ناکامی کے باعث خودکشی کا سوچتی تھی۔۔نامور اداکارہ کا انکشاف

May 03, 2021 | 18:15:PM
 بار بار ناکامی کے باعث خودکشی کا سوچتی تھی۔۔نامور اداکارہ کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انڈین ٹی وی کی اداکارہ جیسمین بھاسن نے انکشاف کیا ہے کہ کیرئیر کی ابتداءمیں آڈیشن میں کئی بار ناکامی پر خودکشی کے بارے میں سوچتی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق جیسمین کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ آڈیشن کے وقت کئی مرتبہ مسترد کیاگیا جس کی وجہ سے وہ خود پر اعتماد کھو بیٹھی ۔پھر ایک جنگجو کی طرح خودکشی کے حالات کا مقابلہ کیا اور اپنی خامیوں کو قبول کرتے ہوئے اس تاریک اور مشکل مرحلے کو عبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دشا پٹانی اور ٹائیگر شرو ف کی مالدیپ میں رنگ رلیاں۔۔ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل
جیسمین کے مطابق انھیں لگتا تھا کہ ان میں خامیاں ہیں، ان کی جلد عیب دار ہے، ان کے نقوش اچھے نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں آئے روز مسترد کر دیا جاتا ہے، ان ہی چیزوں کی وجہ سے میرے ذہن میں خودکشی کے خیالات آتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کامیڈین نے کنگنا رناوت کو ہنسنے پر مجبو ر کر دیا