عالیہ بھٹ کا آل بلیک لک سوشل میڈیا پرطنز و مزاح کا موضوع بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں میلان فیشن ویک میں اپنی جاندار انٹری دی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا نے فوری طور پر “میمز فیسٹ” شروع کر دیا۔
اداکارہ نے معروف برانڈ گوچی کا لمبا سیاہ کوٹ اور کالا چشمہ پہن کر تقریب میں شرکت کی، جسے بعض صارفین نے فلم دی میٹرکس کے انداز سے مشابہ قرار دیا، ان کا یہ انداز دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر طنز و مزاح کا موضوع بن گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب عالیہ بھٹ کو میمز کا سامنا کرنا پڑا ہو اس سے قبل بافٹا 2026ء سے متعلق اور شو کافی ود کرن میں زبان پھسلنے کے واقعات پر بھی انہیں مذاق کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایک کنٹینٹ کری ایٹر نے انہیں بھارتی اداکار راجپال یادیو کے مزاحیہ کردار چھوٹا ڈان سے تشبیہ دی، جس پر کمنٹس میں بعض صارفین نے لکھا کہ چھوٹا ڈان نے یہ لک بہتر انداز میں اپنایا تھا، جبکہ کچھ نے دعویٰ کیا کہ عالیہ کینڈل جینر کو کاپی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران جنگ کے باعث چار دن میں ایئرلائنز کو کھربوں کا نقصان
ایک اور ڈیجیٹل کری ایٹر نے ان کے انداز کو فلم کرش میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے ریتھک روشن کے اسٹائل سے جوڑتے ہوئے لکھا کہ یہ تو کرش وائب دے رہا ہے۔
کچھ صارفین نے کہا کہ ان کا انداز دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے درمیان سوئچ کرتا رہتا ہے، جبکہ دیگر نے انہیں فلم ٹرینٹی جیسا قرار دیا۔
تاہم شدید طنز کے باوجود کئی مداحوں نے عالیہ بھٹ کا دفاع بھی کیا اور ان کی خود اعتمادی اور دلکشی کو سراہا۔