انسداد دہشتگردی عدالت: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی

Mar 03, 2026 | 11:29:AM
انسداد دہشتگردی عدالت: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملے کے کیس کی سماعت کو 24 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، اڈیالہ جیل اور عدالت کا وڈیو لنک سسٹم غیر فعال ہونے کے باعث آج بھی کوئی کارروائی نا ہوسکی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور شیریں مزاری عدالت میں پیش ہوئے۔

مقدمہ کے تفتیشی افسر و گواہان بھی عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کو حاضری کے بعد واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وڈیو لنک سسٹم فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گواہان کو بھی طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:35 سال بعد لاہور میں  اجتماعی اعتکاف منسوخ!