ملک کی سب سے بڑی گُھڑ دوڑ پاکستان ڈربی ’جم اینڈ ٹونک‘ نے جیت لی

Mar 03, 2024 | 19:06:PM
ملک کی سب سے بڑی گُھڑ دوڑ پاکستان ڈربی ’جم اینڈ ٹونک‘ نے جیت لی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کی سب سے بڑی گُھڑ دوڑ پاکستان ڈربی 2024ء ’جم اینڈ ٹونک‘ نے جیت لی، فاتح مالک کو 40 لاکھ روپے انعام ملا۔

پاکستان میں گُھڑ دوڑ کا سب سے بڑا میلہ لاہور ریس کلب میں سجا جہاں ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی میں 14 گھوڑے گھوڑیوں کے درمیان مقابلہ تھا۔

تمام شہہ سواروں نے 24 سو میٹر کی ریس میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کی لیکن جم اینڈ ٹونک کے شہہ سوار نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی کا منسوخ میچز کی ٹکٹوں کے پیسے واپس کرنے کا اعلان

اس طرح ولی ایم اعوان کے گھوڑے نے میدان مار لیا اور پاکستان ڈربی جیت لی۔ فرحان کنگ نے دوسری اور اسپارٹکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فاتح کو 40 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ ڈربی ڈے کے موقع پر دیگر ریسز میں دل آویز، سویفٹ ریٹویٹ، لیڈی چیمپئن، بلیک ٹائیگر اور مرچنٹ آف وینس نے کامیابی حاصل کی۔ ریسز میں شہہ سوار گھوڑوں سمیت گرتے بھی رہے۔