پی سی بی کا منسوخ میچز کی ٹکٹوں کے پیسے واپس کرنے کا اعلان

Mar 03, 2024 | 16:24:PM
شائقین کے لیے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) نے  ہفتے کے روز منسوخ میچز کی ٹکٹ کے پیسے شائقین کو ری فنڈ کرنے کا  اعلان کر دیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شائقین کے لیے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) نے  ہفتے کے روز منسوخ میچز کی ٹکٹ کے پیسے شائقین کو ری فنڈ کرنے کا  اعلان کر دیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ میچز کے ٹکٹس کی واپسی کیلئے شائقین کرکٹ 12 مارچ تک مختلف برانچز کے مراکز سے رقم کی واپسی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

ٹکٹ کی واپسی پر رقم کی وصولی کیلئے شائقین کرکٹ کو اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، جس سے میچ کا ٹکٹ حاصل کیا گیا تھا جبکہ آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی ادائیگیاں خریداروں کے بکنگ بینک اکاؤنٹس میں جمع کر دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: سبسڈی پر کھاد فیکٹریوں کے بجائے براہ راست کسان کو دی جائے گی:شہباز شریف

اسی طرح کارپوریٹ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس صرف ادارے کو واپس کیے جا سکیں گے تاہم رقم کی واپسی کی انفرادی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز بارش کے باعث منسوخ کردیے گئے تھے۔