پی سی بی کا پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

Mar 28, 2024 | 16:54:PM
پی سی بی کا پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) پاکستان  نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی  سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کل سے  پاکستان  نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی  سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا،  ٹکٹوں کی پری بکنگ pcb.tcs.com.pk پر شام 5 بجے آن لائن شروع ہو گی، سیریزکے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل اور لاہور میں 25 اور 27 اپریل  کو کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے نئے پلیئر کنٹریکٹ دے دئیے، اہم کھلاڑی محروم

پاک کیوی سیریز، پنڈی میں ٹکٹیں کم از کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 7500 روپے کی ہوں گی، ہاسپٹیلیٹی  باکس کی ٹکٹ 15000 روپے تک ہو گی، لاہور میں ٹکٹوں کی قیمت 300 سے 6000 روپے مقرر کی گئی ہے، پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں وی وی آئی پی  گیلری کی ٹکٹ 7000 روپے ہو گی۔