عاصم اظہر کا 'چھیاں چھیاں' پر ڈانس، ویڈیو وائرل

Mar 03, 2024 | 09:49:AM
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی بالی وڈ کے مقبول گانے 'چھیاں چھیاں' پر رقص کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی بالی وڈ کے مقبول گانے 'چھیاں چھیاں' پر رقص کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار و اداکار عاصم اظہر کو شاندار رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عاصم اظہر اپنی منگیتر میرب علی کے بھائی کی شادی پر ڈھولکی کی تقریب میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں اُنہیں بالی وڈ کے کنگ خان کی فلم ' دل سے' کے گانے 'چھیاں چھیاں' پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر عاصم اظہر نے نیوی بلیو قمیص اور اسٹریٹ ٹراؤزر  کے ساتھ گلے میں مرون اسٹالر پہن ڈال رکھا ہے۔ عاصم اظہر کے ڈانس پووز پر تقریب کے مہمان سیٹی اور تالیاں بجانے کے علاوہ شور کر کے بھی ان کو داد دیتے دکھ رہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ایلون مسک کا جی پی ٹی بنانے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر 

واضح رہے کہ مارچ 2022 میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔