’’اتا ماجی سٹکلی‘‘۔ شلپا شیٹھی نے نامور فلم ہدایت کار کو’’ٹیلنٹ شو‘‘ میں شیشے کی بوتل مار دی.ویڈیو وائرل

Mar 03, 2022 | 09:53:AM
بھارت  ،ٹیلنٹ شو،معروف بالی ووڈ، اداکارہ شلپا شیٹھی ،فلم ہدایت کار ، بوتل 
کیپشن: شلپا شیٹھی اور روہت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے ایک ’’ٹیلنٹ شو‘‘ میں معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے نامور فلم ہدایت کار روہت شیٹھی  کو شیشے کی بوتل مار دی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کانچ کی بوتل مذاقاً فلم ساز پر توڑی۔ شلپا نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘انڈیا گوٹ ٹیلنٹ’ کے سیٹ پر شلپا شیٹھی مخاطب کرنے کیلئے روہت شیٹھی کو دو بار آواز لگاتی ہیں نہ سننے پر اداکارہ نے کیمرے میں کہا ’’اتا ماجی سٹکلی‘‘ اور پھر فلم ساز کو بوتل ماردی اور فلم میں کام دو کا مطالبہ کر دیا۔

اداکارہ شلپا شیٹھی نے روہت کے بازو پر بوتل مار کر توڑی جس پر وہ چونک اٹھے اور پھر شلپا نے مطالبہ کیا کہ کوئی پکچر دو مجھے، یعنی کسی فلم میں کام کرنے کا موقع دو۔ بعد ازاں روہت شیٹھی نے شلپا شیٹھی کو دیکھتے ہوئے کہا پاگل ہے کیا؟.ایسا کوئی کرتا ہے کیا؟

بھارتی اداکارہ نے جواب میں مزاحیہ انداز اپنایا جس پر شلپا اور روہت کے ہمراہ سیٹ پر موجود دیگر شخصیات بھی ہنس پریں۔ ویڈیو کے کومنٹ سیکشن پر پرستاروں نے بھی قہقہوں کے انبار لگا دیئے۔

اس کے بعد  روہت شیٹھی کافی دیر تک خاموش بیٹھے مسکراتے رہے۔

 واضح رہے کہ انڈیا گوٹ ٹیلنٹ شو کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈ نکالنا ہے جس میں شلپا شیٹھی، کرن خیر، بادشاہ اور منوج منتشر بحیثیت جج اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، نئی قسط میں روہت شیٹھی نے بطور مہمان شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  سلمان خان کی معروف اداکارہ سے خفیہ شادی؟ تصویر وائرل۔حقیقت سامنے آگئی