ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی اور بارش، بجلی کی ترسیل کا نام درہم برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملتان اور ڈیزہ غازہ خان میں آندھی کے باعث سورج چھپ گیا، بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ملتان میں آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی ہے جب کہ ڈیرہ غازہ خان میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
ملتان میں آندھی کی وجہ سے شہر کے متعدد فیڈر ٹرپ ہو گئے اور بہت سے علاقوں کو بجلی کی فراہمی رک گئی۔آندھی سے آم کے باغات میں تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق آندھی کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے تقریباً 200 فیڈر ٹرپ کر گئے ۔
ملتان شہر میں گلگشت ایم ڈی اے کچہری چوک شمس اباد اور نو نمبر بجلی بند ہو گئی۔ پیرا غائب روڈ اولڈ شجاع آباد روڈ ، غلہ منڈی اور شاہ رکن عالم بھی بجلی غائب ہو گئی۔
ڈی جی خان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آندھی کے بعد موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔ بارش سے ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
ڈی جی خان میں رات تک وقفے وقفے س بارش جاری تھی۔ ہلکی اور تیز بارش رات گئے تک رہنے کا امکان ہے۔
ڈی جی خان میں بھی بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی غائب رہی۔
ملتان میں آندھی کے بعد شہر میں بوندا باندی شروع ہو گئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔
دن بھر کی گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملتان میں آئندہ دو روز تک گرمی کی شدت کم رہے گی ۔ رات تک تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
بعد مین موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق میپکو ریجن میں بارش رکنے کے باوجود بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی ۔ 2 گھنٹے گزر گئے، مختلف فیڈز کی بجلی بند ہے۔
لیہ صدر فیڈرز، غازی گھاٹ فیڈز ، مظفرگڑھ سٹی فیڈرز ،ملتان کینٹ ، ممتاز آباد ، قاسم بیلہ ، نواں شہر اور دیگر علاقوں کی بجلی بند ہے ۔
میپکو ذرائع نے بتایا ہے کہ 80 سے زائد فیڈرز سے منسلک علاقوں کو بجلی کی بحالی تاحال معطل ہے۔
آندھی سے متاثر ہونے والے 120 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے بقیہ فیڈز کی بحالی کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک شیک پینے سے پانچ بچوں سمیت سات افراد ہسپتال پہنچ گئے