منظور وسان نے غلام شبیر شیخ کو 50 کروڑ ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شوکت کورائی)پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے سابق اے آئی جی غلام شبیر شیخ کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔
پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان نے سابق اے آئی جی غلام شبیر شیخ کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بیرسٹر مصطفیٰ مہیسر کے توسط سے بھیجا ہے۔
لیگل نوٹس کے مطابق منظور وسان کیخلاف الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، سوشل میڈیا انٹرویو میں لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔
لیگل نوٹس میں کہاگیاہے کہ غلام شبیر شیخ فوری معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی،14 روز میں معذرت نہ کرنے پر پیکا اور ہتک عزت قوانین کے تحت مقدمات دائر کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری
لیگل نوٹس کے مطابق جھوٹے الزامات سے سیاسی ساکھ اور وقار کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے ،منظور وسان کی نصف صدی پر محیط سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی،ہتکِ عزت کے ازالے کے لیے 50 کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائے اورمنظور وسان کے خلاف مبینہ پروپیگنڈا بند کیا جائے۔